چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔شیریں مزاری
چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چین کے ہاتھوں ہزیمت اور ہتک کے بعد بھارت کی نریندر مودی حکومت کا طیارے خریدنا بظاہر بے کار نظر آتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت سر سے لے کر پاؤں تک مسلح ہوچکا ہے لیکن کس کے خلاف؟لداخ میں  ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت دفاع کیلئے لڑاکا طیارے خریدنے میں مصروف ہے لیکن اس سے چین بھارت تصادم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ غور کیا جائے تو بھارت پاکستان کے ساتھ اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے اور ہتھیار جمع کرکے بھارت بالاکوٹ میں بھی ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے یہ بات بھارتی اخبار کی ایک خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہی جس کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت کیلئے فرانس سے رافیل طیاروں کی فراہمی کیلئے تیاری کا عمل تیز کردیا گیا جو بھارتی ائیر فورس کی خصوصی گزارش پر کیا گیا۔ 

Related Posts