رواں سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی 1000 کوششیں کیں۔مسعود خان

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی 1000 کوششیں کیں۔مسعود خان
رواں سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی 1000 کوششیں کیں۔مسعود خان

مظفر آباد: صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ رواں سال بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے 1000 بار کوششیں کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ رواں سال تقریباً 1000 بار مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

صدرِ آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی پر ) آرٹلری اور مارٹر توپ خانے سے متعدد بار فائرنگ کی جس سے 6 افراد شہید اور 69 زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی سے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ ہمارے انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فوج اقوامِ متحدہ کے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں جبکہ بھارت تمام جنگی جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ 

Related Posts