وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عرفان قادر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عرفان قادر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان قادر معاونِ خصوصی کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل جیسے مؤقر عہدے پر بھی فائز رہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاونِ خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالتی فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم، عرفان قادر

کابینہ ڈویژن نے عرفان قادر کی جانب سے بطور معاونِ خصوصی برائے احتساب و داخلہ استعفیٰ منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چند روز قبل اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الٰہی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورومعروف قانون دان عرفان قادر کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا جس سے وفاقی  کابینہ اراکین کی تعداد 73 تک جا پہنچی۔

 سینئر قانون دان عرفان قادر کی بطور معاونِ خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن  گزشتہ برس 28 ستمبر کو جاری کیا گیا جس میں عرفان قادر کے عہدے کو وفاقی وزیر کے برابر قرار دیا گیا تھا۔ معاونینِ خصوصی کی تقرری سے تمام اتحادیوں کو متناسب نمائندگی فراہم کی جارہی تھی۔

قبل ازیں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کے اراکین 72 تک جا پہنچنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی تھی۔

Related Posts