سندھ میں آبی بحران، ارسا پانی کا طے شدہ حصہ دینے میں ناکام ہے۔شرجیل میمن

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیل مل
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کے بحران کے دوران ارسا ہمیں طے شدہ پانی کا حصہ دینے میں ناکام ہوگیا ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ارسا سندھ کو پانی کا وہ حصہ نہیں دے سکا جسے 1991ءمیں کیے گئے معاہدے میں طے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں پانی کی قلت، بیراجز میں سطحِ آب کم ہوگئی، عوام سراپا احتجاج

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیرِ آبپاشی سندھ نے وفاقی حکومت کے آگے یہ مسئلہ متعدد مرتبہ اٹھایا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسا کے پانی کا مقرر کردہ حصہ سندھ کو فراہم نہ کرنے پر مداخلت کرنا ہوگی تاکہ سندھ اپنا پانی کا حصہ درست طور پر لے سکے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی، بیراجز میں سطحِ آب انتہائی کم رہ گئی جس پر عوام کو احتجاج کرنا پڑا۔ مختلف شہروں کے باسیوں نے سندھ حکومت سے  پانی کی مناسب دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

 سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کی قلت رواں ماہ کی ابتدا میں ہی پیدا ہوگئی۔ بیراجز میں پانی کی سطح انتہائی کم رہ گئی۔ جامشورو اور کوٹری کے مقام پر قلتِ آب 57 فیصد تک جا پہنچی۔

Related Posts