مظفر آباد:آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے دورِ جاہلیت کے بعد ان کے مرتبے کو بلند کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر کریگ نامی ایک مستشرق کے قرآن پر تبصرے کا جواب دیتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ دورِ جاہلیت میں خواتین بے حد کمزور سمجھی جاتی تھیں جن کا مرتبہ اسلام نے بلند کردیا۔
قبل ازیں ڈاکٹر کریگ نے اسلام میں خواتین کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن میں 6000 سے زائد آیات اور 100 سے زائد سورتیں موجود ہیں جبکہ صرف ایک ہی خاتون ہیں جن کا نام لے کر ذکر کیا گیا اور وہ اتنی اہم خاتون ہیں کہ ان کے نام پر اللہ تعالیٰ نے ایک سورت کا نام رکھ دیا۔
ڈاکٹر کریگ نے کہا کہ جس خاتون کا میں ذکر کر رہا ہوں ان کا نام مریم ہے جوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ ہیں۔ قرآن پاک کی تیسری سورت کی 42ویں آیت میں کہا گیا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ کی والدہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمام خواتین پر فوقیت عطا فرمائے جو تکریم کا اظہار ہے۔
پیغام کا جواب دیتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ڈاکٹر کریگ، اس بات پر روشنی ڈالنے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دورِ جہالت میں اسلام نے خواتین کے مرتبے کو بلند کیا جبکہ قرآن پاک میں ایک مکمل سورت خواتین کے نام پر موجود ہے یعنی سورۂ نساء۔
صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام بیٹیوں کے ساتھ تعصب پر مبنی رویے کی مذمت کرتا ہے اور مردو زن میں مساوات برقرار رکھتا ہے۔
Thank you Dr. Considine @CraigCons for highlighting this. In the dark ages, Islam exalted the status of women. One whole Chapter of the Quran is entitled “The Women”. Islam prohibits misogyny and enjoins parity between women and men. https://t.co/uVE6LkXLbk
— Masood Khan (@Masood__Khan) April 26, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








