اسلام آباد : میئر شیخ انصر عزیز کو بدعنوانی کے الزامات کے باعث 90 دن کی مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ انصر عزیز کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کی دفعہ 96 ذیلی سیکشن (1) کے تحت منصفانہ چھان بین کے لئے نوے دن کی مدت کے لئے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
میئر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پسند کی ایک کمپنی کے ساتھ انٹر سٹی بس سروس کا معاہدہ اور فنڈز کاناجائز استعمال کیا تاہم شیخ انصرعزیز نے اپنے خلاف دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
معطلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء ، ایم این ایز ، پارلیمانی سیکریٹریوں کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں لیکن مجھے بے بنیاد الزامات کے تحت فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد کے گھر پر تعینات ٹیلی فون آپریٹر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








