ن لیگ اور پی پی کے رابطے، جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

Jahangir Tareen refuses to leave PTI

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کے توسط سے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور لندن پلان بنانے پر زور دیا جبکہ نوازشریف نے رابطوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے ن لیگ کے اصرار کے باوجود ملاقات سے انکارکرکے نوازشریف کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سیاست کیلئے نااہل ہوچکا ہوں اور اب میری عمر پارٹیاں بدلنے کی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی حمایت کیلئے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کا وزیرِاعظم سے ملاقات کا فیصلہ

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اب بھی جہانگیر ترین کیساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں پی ٹی آئی سے الگ کرکے پی پی میں شامل کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین اور پی پی میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جہانگیر ترین کا نجی طیارہ استعمال کرتے رہے جو اس سے پہلے عمران خان کے زیراستعمال رہا ہے۔

Related Posts