حکمران ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے آج نماز جمعہ کے اجتماع اور جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
صہیونی وزیر کی غلط حرکت کا تنازع، اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ امارات منسوخ
انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سے پورا پاکستان متاثر ہے، بےروزگاری اور بدامنی سے عوام خود کشی کرنے پہ مجبور ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان اپنی ڈگریاں جلا رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے حکمران مسائل حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو ننگا کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان معاشی دلدل میں پھنس گیا ہے، اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو جس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا اس مقصد سے بہت دور لے گئے ہیں پاکستان کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں ہے، اسی میں امت کی بھلا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان یہاں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے گرینڈ قومی جرگے کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔ گرینڈ جرگے سے قبل تمام دینی، سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








