کراچی میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت ہر قسم کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ جماعتِ اسلامی نے شہرِ قائد کے 50 پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایات کے تحت شہر بھر کے مختلف تھانوں کی فہرست جاری کردی گئی جہاں دھرنے دئیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دفاع کیلئے عالمی سازش کا نام لینا مضحکہ خیز ہے۔عطاء اللہ تارڑ
شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جماعتِ اسلامی کا مرکزی دھرنا نیو ٹاؤن تھانے کے سامنے ہوگا۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خطاب کرینگے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








