صحافتی تنظیمیں پیمرا ترمیمی بل کی منظوری پر صدرِ مملکت کی شکر گزار

تازہ ترین

تازہ ترین

بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت
بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ترمیمی بل کو باضابطہ طور پر منظور کرنے پر صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمینڈ، پی ایف یو جے، سی پی این ای، اے پی این ایس اور پی بی اے نمائندوں پر مشتمل میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری پر مشترکہ طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف حکومت ختم، بڑی وجہ راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی۔شاہد خاقان عباسی

اپنے ایک بیان میں میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے فیک نیوز کی تعریف، میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی اور چیئرمین پیمرا کے پارلیمان کے ذریعے تقرر جیسی ترامیم سے اتفاق کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔

فوٹو: پریس ریلیز میڈیا ایکشن کمیٹی

بیان میں میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت کا یہ اقدام آزاد پیمرا کی جانب پہلا قدم قرار دیا جاسکتا ہے جس پر صحافتی تنظیمیں صدرِ مملکت کا بل پر دستخط کرنے کیلئے شکریہ ادا کرتی ہیں۔ صدر کا ترامیم کی اہمیت کو سمجھنا قابلِ تعریف ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 روز قبل پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی جس سے پیمرا ترمیمی بل قانون کی حیثیت حاصل کرچکا ہے جس کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کرے گی جس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے 2، 2 اراکین شامل ہوں گے۔ 

Related Posts