آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں15روزکی توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

hamza shehbaz remand
LHC grants bail to Hamza Shahbaz in Ramzan Sugar Mills case

 احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز سمیت کیس کے دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جنوری تک توسیع کرتے ہوئے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دو مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی،رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو 11روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جج امجد نذیر چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا۔

آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

دوران سماعت عدالتی استفسار پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شہباز شریف بیرون ملک علاج کی غرض سے موجود ہیں جو9جنوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال اسپورٹس سٹی کیس، نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

وکیل نے شہباز شریف کی حاضری معافی اور انکی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی اور وکلا ہڑتال سے بھی عدالت کو آگاہ کیا۔بعد ازاں عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لئےبھی طلب کرلیا ہے جبکہ آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی ۔

Related Posts