حکومت کی چولیں ہل گئیں، اب ایک دھکا دے کرگرا دینا ہے،مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر

نوشہرہ:جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بین الصوبائی شاہراہیں رات میں کھولنے کا اعلان کردیا۔

نوشہرہ میں دھرنے سے خطاب میں مولانا نے کہا کہ پلان بی کے تحت بین الصوبائی شاہراہوں پر دھرنے صرف دن میں ہوں گے رات میں انہیں کھول دیا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی چولیں ہل چکی ہیں، جڑیں کٹ گئی ہیں، دیوارہل چکی ہے، اب ایک دھکا دے کرگرا دینا ہے۔

مزید پڑھیں : مولانافضل الرحمان کادھرناختم کرکے اگلے محاذوں پرجانے کااعلان

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر آپ کی دعوت پر پورا پاکستان بند ہوگیا، کراچی، پنجاب، بلوچستان سے جانے والے راستے بند ہیں، افغانستان سے چمن اور کوئٹہ آنے والے راستے بند کریں گے۔

اسلام آباد شاہراہ، شاہراہ قراقرم بند ہے، پنجاب میں ڈی آئی خان آنے والے راستے بند ہیں۔مولانا نے شرکاء سے کہا کہ آپ نے بتادیا ہم پورا پاکستان بند کرسکتے ہیں۔

جب راستے میں بڑا پتھر پڑا ہو تو لوگوں کو مشقت اٹھانی پڑتی ہے، اس وقت بڑا پتھر موجودہ حکومت ہے، ہم نے عوام کی طاقت سے اس پتھر کو ہٹھانا ہے، ہم پاکستان کو نہ افغانستان، نہ عراق اور نہ لیبیا بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کو دکھ ہے کہ حقیقی عوامی حکمرانی کیوں قائم ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء سے گزارش ہے کہ دھرنا دن میں جاری رکھیں، رات میں نہیں، ابھی ہم شہروں سے باہر دھرنے دے رہے ہیں۔

چند روز میں شہروں کے اندر بھی دھرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خلاف نہیں، حکومت کے خلاف نکلے ہیں، دھرنوں کے ذریعے عوام کی مشکلات نہیں بڑھانی ہیں، تمام صوبائی جماعتوں سے کہا ہے کہ راہ چلتے لوگوں کیلئے راستے کھلے رکھنے ہیں۔

Related Posts