جمعیت علمائے اسلام نے سردار اختر مینگل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام نے سردار اختر مینگل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا
جمعیت علمائے اسلام نے سردار اختر مینگل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام نے سردار اختر مینگل کے حکومت سے علیحدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے۔

ایم این اے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت مسلسل دو سالوں سے بلوچستان کو نظر انداز کر رہی ہے، عوام کے بعد بی این پی کے اس فیصلے نے بھی یہ ثابت کردیا کہ عمران خان نا اہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل پر جے یوآئی بلوچستان نے 20 جون کو اسلام آباد میں اے پی سی بلائی ہے، اے پی سی میں بی این پی مینگل کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ اے پی سی میں بی این پی مینگل اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے، پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کے بجائے صوبہ کو مزید محروم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

Related Posts