وائرس نے کنول شوذب کے گھر میں ڈیرے ڈال دئیے، والدہ اور بھائی بھی کورونا کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

وائرس نے کنول شوذب کے گھر میں ڈیرے جما لیے، والدہ اور بھائی بھی کورونا کا شکار
وائرس نے کنول شوذب کے گھر میں ڈیرے جما لیے، والدہ اور بھائی بھی کورونا کا شکار

کورونا وائرس نے پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب کے گھر میں ڈیرے جما لیے، کنول شوذب کی والدہ، بھائی اور بھابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ میری والدہ، بھائی اور بھابھی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب اور 3 بچوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ میں اور میرے 3 بچے حمزہ علی، زہرا شوذب اور حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب 3 بچوں سمیت کورونا کا شکار

قبل ازیں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد حمزہ شفقات نے عوام سے دُعاؤں کی درخواست کی۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ میں آپ سب سے دُعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

Related Posts