بریانی شاید پاکستان کی قومی ڈش نہ ہو لیکن یہ یقینی طور پر کراچی والوں کے لئے پسندیدہ ترین ہے، جو ہمیشہ مزیدار بریانی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ بریانی کی ایک مکمل پلیٹ میں خوشبو دار چاول، گوشت کے پیسز شامل ہوتے ہیں۔ جو بہت ہی مزید اراور لذیذ ہوتے ہیں۔
ہم نے شہر بھر میں آپ کے لئے اچھے کھانے پینے کی اشیاء کی تلاش کی، خاص طور پر ان لوگوں کی جو اچھی اور لذیذ بریانی بناتے ہیں، ویسے تو سبھی ہوٹل والے بریانی بناتے ہیں، مگر ہر ریستوران میں اس کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔
غوثیہ بریانی سینٹر
غوثیہ بریانی سینٹر’ سے ملنے والی ‘نلی بریانی’ نے اپنے انوکھے اور لذیر ذائقے سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ لیاقت آباد غوثیہ بریانی کے لئے مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔
بریانی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، پورے ملک میں یہ شادیوں اور مختلف پروگراموں کے لئے پیش کی جاتی ہے، کھانے پینے کے حوالے سے مشہورتمام شہروں میں کراچی میں سب بہترین بریانی بنائی جاتی ہے۔ایسا اس وجہ سے ہے کہ کراچی کے لوگ اس حیرت انگیز پکوان کو کھانا پکانا اچھی طرح جانتے ہیں۔

رئیس بریانی
کورنگی کے علاقے میں واقع ‘رئیس بریانی’ میں ایک گراؤنڈ مصالحے کا مرکب استعمال کیا جاتا ہے جو اسے ذائقہ دار اور خاص بناتا ہے۔ اس حوالے سے رئیس بریانی کے مالک نے بتایا کہ”ہم خصوصی جڑی بوٹیوں اور مصالحے کے ساتھ بریانی تیار کرتے ہیں جو ہماری خصوصیت ہے۔” مالک نے فخر سے کہا کہ، ”ہم اس خصوصی بریانی کو 45 سالوں سے فروخت کررہے ہیں۔”ہمارا انداز انوکھا اور نیا ہے۔” رئیس بریانی والا اپنی مشہور ڈش کو 400 روپے فی کلو فروخت کرتا ہے۔

فرینڈز بریانی
اگر ہم بالکل متوازن بریانی کے بارے میں بات کریں تو کورنگی کے علاقے میں واقع ‘فرینڈز بریانی’ بہترین خصوصیت کی حامل ہے۔ بریانی تیار کرنیوالے باورچی کا کہنا ہے کہ ”ہماری بریانی بہت مزیدار ہے کیونکہ ہم اسے چٹ پٹے مصالحہ سے تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”جو بھی ہمارے معیار پر شک کرتا ہے وہ ہمارے باورچی خانے کا دورہ کرلے اسے خوش آمدید ہے۔” انہوں نے کہا ہماری بریانی بہت ہی مزیدار ہے اور اس کی مانگ لاہور، دبئی اور اسلام آباد تک ہے، جہاں ہم اسے سپلائی کرتے ہیں۔ گائے کے گوشت کی اس بریانی کو 360 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








