کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ آج سے 32بر س قبل سازش کے تحت ہجرت کر کے آنے والوں کو قتل کیا گیا ۔
یہ سزا پاکستان بنانے اور پاکستان بچانے کیلئے دی گئی تھی اس وقت کے آمرنے یہ آپر یشن اس لئے مسلط کیا تھا کہ کر اچی کو صوبہ کا درجہ نہ دیا جا ئے جبکہ سابق فو جی حکمر اں جنر ل یحییٰ خان مہا جر وں کو الگ صوبہ دینے پر رضا مند تھے لیکن سازش کے تحت مہا جر وں کا قتل عام کیا گیا۔
آج ہم انہیں شہد اء کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے جمع ہوئے ہیں کر اچی پو رے پاکستان کو ٹیکس دے کر پا ل رہا ہے اس کے با وجو د شہر ی علا قوں کواس کا حق نہیں دیا جا رہا شہر ی علا قے بلخصوص کر اچی اور حید ر آبا د بنیا دی سہو لتو ں سے محروم ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا حق لیکر سند ھ کے شہر ی علا قوں کی تعمیر نو کر ینگے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں اور سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ حیدر آباد،میر پور خاص،سکھر،نواب شاہ،سانگڑھ،ٹنڈو الہٰیار و دیگر شہروں میں سانحہ 30،ستمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔
مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہوااور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کے شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کرائی۔
اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان،ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،ارکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عبدالقادر خانزادہ،عارف خان ایڈوکیٹ،مسعود محمود،زاہد منصوری،ارشاد ظفیر، مطیع الرحمٰن،سی او سی کے اراکین حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سانحہ 30،ستمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔