پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کیلئے اداروں پر بہتان تراشی نہ کرے۔خالد مقبول

تازہ ترین

تازہ ترین

2017 کی مردم شماری میں تاریخی دھوکہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی
2017 کی مردم شماری میں تاریخی دھوکہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) و سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو سایسی مقاصد پر اداروں پر بہتان تراشی نہیں کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال تشویشناک رجحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم ماضی کے مقابلے میں نکھر چکی ہے۔خالد مقبول

بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو مذہب کے استعمال اورحساس اداروں پر بہتان تراشی سے اجتناب برتنا ہوگا۔ قوم معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیادی الزام تراشی کی جارہی ہے جو سراسر ناقابلِ قبول ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان سیاسی مقاصد کیلئے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کی گئیں؟

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی کے مقابلے میں نکھر کر سامنے آرہی ہے۔ہمیں علم ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہمارے بغیر کامیاب نہیں۔ 

گزشتہ ماہ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں علم ہے حکومت اور اپوزیشن ہمارے بغیر کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری اہمیت کا اندازہ پارلیمنٹ میں ہماری نشستوں سے نہیں لگایا جاسکتا۔

Related Posts