کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست صرف منافقت پر مبنی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے دور میں کراچی کا پیسہ رائیونڈ کی ترقی کےلیے استعمال ہوتا تھا۔
رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کماؤ شہر کو تباہ کرنے میں مسلم لیگ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، مسلم لیگ نے اپنے دور میں کراچی کو مکمل نظرانداز کیا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف قوم سے محبت رکھتے ہیں تو اپنے بھائی کو واپس بلائیں، جس خاندان کا علاج اور شادیاں لندن میں ہوں وہ پاکستان کی ترقی کی بات کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لانگ شوز پہن کر کراچی میں بھی دورے کریں، شہباز شریف سندھ حکومت کے 13 سالوں پر بھی ضرور لب کشائی کریں، مسلم لیگ پہلے فیصلہ کرے کہ ان کا قائد کون ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی میں سیاسی بے روزگاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ داخلہ سندھ کا تجارتی سرگرمیوں اور ریسٹورنٹس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








