کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے،سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں،کتوں کا خاتمہ کیے بغیر عوام کا تحفظ ممکن نہیں۔
میں نے سندھ اسمبلی میں صرف اتنا کہا تھا کہ آج کل سندھ میں کتوں کا راج ہے جس پر پی پی کے وزراء مارنے آگئے جبکہ لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کے امسال 12 سو واقعات ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں پی پی کی سندھ حکومت کو موت کیوں آجاتی ہے۔سندھ اسمبلی میں جھگڑا ہوا پی پی کے وزراء مارنے پر آگئے، خرم شیرزمان نے بتایا کہ وجہ یہ تھی کہ میں نے کہا سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے،صرف اسی سال لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کے 12 سو کیسز ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل جامشورو میں ڈھائی سالہ بچی کو کتے نے کاٹا وہ مر گئی۔
کچھ دن پہلے رتوڈیرو میں فرحانہ کھوکھر نامی بچی کو کتوں نے کاٹ لیا تھا،وہ معصوم بچی اسپتال میں تڑپتی رہی بچی کی آنکھ نکال دی کتوں نے،کتوں کو انجکشن کرنے کے لیے سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔
سندھ کے لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا ہے۔ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کرر ہے ہیں،جب عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں تو پی پی کے وزراء ہمیں مارنے پر آگئے۔
ہم انصاف کی آواز اٹھاتے رہیں گے لوگوں کے ساتھ ظلم پر بات کرتے رہیں گے۔سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے،سندھ میں کتا مار مہم کے حوالے سے ان سے جواب ضرور لیں گے۔سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں،کتوں کا خاتمہ کیے بغیر عوام کا تحفظ ممکن نہیں۔