کراچی میں دودھ مہنگا ہونے پر خرم شیر زمان سندھ حکومت پر برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان
ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے شہر کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر فتوے لگانے والے اب دودھ کی قیمتوں پر خاموش ہیں، سندھ حکومت کی اپنی بنائی ہوئی مافیاز کراچی کے شہریوں کو لوٹ رہی ہے ۔

انصاف ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ، کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنرز، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور علاقہ پولیس اور دیگر ذمہ داران اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔

منظم مافیا کراچی کے شہریوں سے من مانے ریٹ لیکر انہیں لوٹ رہے ہیں، دودھ فروشوں کی من مانی قیمتیں سندھ حکومت کی رٹ کے لیے چیلنج بن گئی ہیں، سندھ حکومت اس قیمتوں کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹور رہی ہے جو مافیا کے ذریعے ان تک پہنچتے ہیں۔

سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں رواں سال دودھ کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے مارکیٹ میں اس وقت دودھ من مانی قیمتوں پر بیچا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں مصروف ہیں وہ بھی سندھ حکومت کے کہنے پر مافیاز کے آگے بے بس ہیں۔

مزید پڑھیں:شہری انتظامیہ کی رٹ ختم، کراچی میں مہنگے داموں دودھ کی فروخت جاری

کمشنر کراچی سیاست کی بجائے اپنا کام کریں کمشنر کراچی دودھ ، دہی ، سبزیوں سمیت روزمرہ کے استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔

Related Posts