عمران خان امپورٹڈ حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان امپورٹڈ حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔خرم شیر زمان
عمران خان امپورٹڈ حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔خرم شیر زمان

کراچی: تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان امپورٹڈ حکومت کو اس کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جبکہ شہباز شریف حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ آج امپورٹڈ حکومت اپنے جرائم کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر نیب بل میں ترامیم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کا درد بھراپیغام

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنے کیلئے الیکشن کے قانون میں ترامیم منظور کرے گی۔

پیغام میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اتحادی دنیا کی تمام گھناؤنی چالیں چل سکتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام اور عمران خان انہیں ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہباز شریف حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات روس سے درآمد کرنی ہوں گی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ جلد یا بدیر امپورٹڈ حکومت کو یہ احساس ہوگا کہ ملکی مہنگائی کا ایک حل روس سے خام تیل، گندم اور گیس خریدنا ہے۔

Related Posts