سندھ میں کورونا ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے تاکہ کیسز کم نکلیں۔تحریکِ انصاف

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے تاکہ کیسز کم نکلیں۔تحریکِ انصاف
سندھ میں ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے تاکہ کیسز کم نکلیں۔تحریکِ انصاف

کراچی:پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے ہیں تاکہ کیسز کم نکلیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماہرِ سائنسی علوم بلاول زرداری فرماتے ہیں کہ جب زیادہ ٹیسٹنگ ہوتا ہے تو زیادہ کورونا آتا ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ اس لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ٹیسٹنگ ہی نہیں کروا رہے تاکہ  کورونا وائرس کم آئے اور زیادہ نہ آئے۔

Related Posts