اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دُعا کریں ایسٹر کا تہوار کورونا وائرس کا اختتام لے آئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسیحی برادری کو چاہئے کہ اپنا تہوار تمام تر مذہبی جوش و جذبے سے منائے اور جن لوگوں کو آپ سب سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں، ان کے ساتھ نئی یادوں کو ترتیب دیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسٹر آپ کے لیے امید کا پیغام لائے اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے اختتامی سفر کا آغاز ثابت ہو۔
Happy Easter to Christian community in Pakistan and around the World;
Celebrate traditions.
Create wonderful new memories with the people you hold most dear! Let Easter be a day of hope and beginning of the end of Pandamic for whole of the world #EasterSunday— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں پر رہ کر قومی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر تہنیتی پیغام دیتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی حفاظتی تدابیر اپنائیے۔ وزیرِ اعظم کا پیغام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








