لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید ہو، آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش ہو گئے اور پی ٹی آئی کو فتح نصیب ہوئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 38کے عوام نے برسوں سے لوٹ مار میں مصروف اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے لیا ہے۔
یہاں کی عوام جم کر ڈٹ کر کپتان کیساتھ کھڑی رہی۔اس حلقے میں مافیا نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع وعریض جائیدادیں بنائیں اور حلقہ کی عوام کے لئے کچھ نہ کیا۔
یہاں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہی ہے۔پی ٹی آئی یہاں کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ نیا،بدلتا،ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔
ن لیگ روایتی غنڈہ گردی کو عوام نے مسترد کر دیا۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کوقانون کی طاقت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی ن لیگ نے ایک دفعہ پھر منہ کی کھائی ہے۔
مزید پڑھیں: پی پی38 ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کامیاب، ن لیگ کو شکست
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








