الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا ملک میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا ملک میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردئیے۔ الیکشن کو سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزارتِ داخلہ کو انتخابات کی سکیورٹی کیلئے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 3 بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی اور خطوط بھی لکھے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے 16 ہزار سکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کے زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ 

خیال رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ اکتوبر کی 23 تاریخ کو ہونا تھے۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو 3 ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔

 

Related Posts