اداروں کیخلاف اکسانے کا مقدمہ، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے اداروں کے خلاف اُکسانے کے جرم میں مقدمہ درج کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے عمل میں لائی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو اداروں کے خلاف اُکسایا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو کسی اور نہیں، پی ڈی ایم نے نکالا، عبد الغفور حیدری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اُکسانے کا مقدمہ بھی درج ہے جس کے مدعی مجسٹریٹ اویس خان ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نہ صرف پاک فوج کے سابق اعلیٰ افسر ہیں بلکہ مختلف ٹی وی پروگرامز میں دفاعی تجزیہ کار کی حیثیت سے اپنی رائے بھی دیتے رہے ہیں۔

گرفتاری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ سیاسی نظریات کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو پاک فوج کا حامی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت فوج کے خلاف بولنے والوں کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts