جھوٹی نہیں نہایت جھوٹی ہے، ماہرہ کی والدہ نے اداکارہ کی حقیقت کھول کر رکھ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mahira Khan’s mother roasts her on live television

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی بیٹی کو نہایت جھوٹی قرار دیدیا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں موجود اداکار ہ ماہرہ خان کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی ایک کنفیوزڈ انسان ہے تاہم اداکار عدنان صدیقی کے حوالے سے انہوں نے رائے نہیں دی۔

ماہرہ خان کے حوالے سے ان کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ بہت جھوٹی انسان ہے اور یہ جھوٹ بول کر آپ کو کنفیوز کرسکتی ہے۔

ماہرہ خان کے حوالے سے کمنٹس پر اداکار عدنان صدیقی نے ماہرہ خان کی والدہ کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا دن خوشگوار بنادیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیکی یا دکھاوا؟، اداکارہ مایا علی نے راشن تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں معروف فنکاروں کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے شو میں لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

Related Posts