آموں کی سفارت دیگر ممالک کو پاکستان سے قریب لانے کی اہم کوشش ہے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

آموں کی سفارت دیگر ممالک کو پاکستان سے قریب لانے کی اہم کوشش ہے۔صدرِ مملکت
آموں کی سفارت دیگر ممالک کو پاکستان سے قریب لانے کی اہم کوشش ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفارت کاری کا نیا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آموں کی سفارت دیگر ممالک کو پاکستان سے لانے کیلئے اہم کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عرف علوی نے کہا کہ آموں کی سفارت پاکستان کی طرف سے رواں برس کی گئی جو دیگر ممالک کے سرابراہان، حکومتوں، شہزادوں اور بادشاہوں کو پاکستان کے قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دیگر ممالک کے سامنے پاکستان کا معتدل تصور پیش کرنے اور ایک اسٹرٹیجک اقتصادی حب کے طور پر پیش کرنے کیلئے آموں کی تجارت اہم ہے جبکہ پاکستان کی روایات و ثقافت، کھانے، پھل اور عوام ایک الگ تشخص رکھتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کا بیانیہ  صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ  ہے۔سسی پلیجو

Related Posts