حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، حمزہ شہباز کورہا کیا جائے،مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

PMLN rejects govt move to ban public meetings
Maryam-Aurangzeb

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا اور شوگر مافیا نے جعلی منی لانڈرنگ کیس کی 50 سے زائد سماعتوں میں پیش ہونے والے حمزہ شہباز کو اپنی غیر قانونی سرگرمیاں چھپانے کے لئے جیل میں رکھا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے زور دے کر کہا کہ حکومت کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف کوئی گواہ یا ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی لیکن وہ اب بھی قید میں  ہیں۔

مزید پڑھیں : حکومت ڈاکٹرز کوحفاظتی لباس نہ دے کر کورونا کی مدد کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی ممکنہ طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts