سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔مریم اورنگزیب کا بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے وزیر اعظم کی کرسی کو کاروبار بنا لیا تھا۔ مریم اورنگزیب
عمران خان نے وزیر اعظم کی کرسی کو کاروبار بنا لیا تھا۔ مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی  نواز شریف کی نہیں، ملک کی فکر کریں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی کا جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں۔ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ آپ کا مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع

ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہ یہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ کہ نواز شریف کہاں جائیں گے۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کیلئے استعمال کریں۔نواز شریف اور عوام فیصلہ کریں گے۔  

سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔ .نواز شریف وہ  منتخب وزیراعظم ہیں جس پہ جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگائے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو ناحق سزا دی گئی۔ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد  اور عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے “تاحیات” سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔2017 سے لے کر اب تک اِس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی، اب بس کیجئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے کسی بڑی فورس کی ضرورت نہیں۔ ریاست باپ کا کردار ادا کرے گی۔ نرم رویہ نہیں رکھے گی۔ 

Related Posts