مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔ لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبعیت بگڑتی جارہی ہے۔

تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لئے عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے۔

درخواست میں کہا گیا نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا میرا ان کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے، عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد والد کی تیمارداری کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت نے جعلسازی کے انکشاف پر نواز شریف کی طبی رپورٹ مسترد کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts