کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز سے ہی موجود ہیں جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، سینئر ن لیگی رہنما قمر زمان کائرہ اور دیگر اپوزیشن رہنما آج دوپہر سے پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مزارِ قائد کے عقب میں پی ڈی ایم کے کراچی پاور شو کا سیاسی میلہ سجایا جارہا ہے جس کیلئے اپوزیشن جوق در جوق کراچی کا رُخ کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کی شام کو لاہور سے کراچی پہنچ کر جلسے میں شرکت یقینی بنائی جس پر ائیر پورٹ پر موجود جمعیت علماء رہنماؤں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوپہر کے وقت قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز سے لاہور سے شہرِ قائد پہنچیں گے۔ مریم نواز کے ساتھ ساتھ کیپٹن صفدر، ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی دوپہر 1 بجے کے قریب کراچی پہنچ جائیں گے۔
آج پی ڈی ایم جلسے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تمام تر مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین شرکائے جلسہ کا لہو گرمائیں گے اور اگلے ہی روز پی آئی اے کی فلائٹ سے واپس لاہور پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی جلسے کیلئے متبادل راستوں پر مشتمل ٹریفک پلان جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








