بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، مریم نواز
بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اتنی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِن پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کیحوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہے کہ پاکستان بچ گیا۔

مزید پڑھیں:شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی

مریم نواز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں،بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔

Related Posts