مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری کی مبینہ ویڈیوز جاری کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ، مریم نوازکی ضمانت کے خلاف نیب درخواست کی سماعت آج ہوگی
لاہور ہائیکورٹ، مریم نوازکی ضمانت کے خلاف نیب درخواست کی سماعت آج ہوگی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی دھماکے دار ویڈیوز ٹویٹ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ضمنی انتخاب کے دوران مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز شیئر کر دی ہیں، فوٹیج میں الیکشن کمیشن کا ووٹوں سے بھرا تھیلا دیکھا جا سکتا ہے۔

لیگی کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جعلی ووٹوں سے بھرا تھیلا پکڑا، ایک ویڈیو میں جعلی ووٹوں کا تھیلا گاڑی رکھا ہوا ہے اور ایک شخص ساتھ بیٹھا ہے، جس سے کارکن پوچھ رہے ہیں آپ اس کو کہاں لے جا رہے ہیں۔

فوٹیج میں ایک اور شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کو لیگی کارکن چور کہہ رہے ہیں۔

 مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ شخص بھاگ رہا تھا لیکن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، 2018 میں جو ہو گیا، ہو گیا، اب نہیں ان شاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات:زیرحراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

Related Posts