مریم نواز نے نیب نہیں شہباز شریف کی سیاست پر پتھراؤ کیا، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz reacts over Sheikh Rashid's appointment as Home Minister

راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پرنہیں پارٹی کے صدر شہباز شریف کی سیاست پر سنگ باری کی ۔

وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں گرلز کالج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مطلوب قرار دینے کے لئے عدالت سے رجوع کریگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں،حزب اختلاف کا احتساب ہوگا۔ نیب کے ذریعہ جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے وہ اس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ہیں۔ آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوجائینگی۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کی واپسی حکومت کیلئے ایک اور چیلنج

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی سے متعلق متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور شہر میں نئے تعلیمی ادارے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح دی جاتی ہے،ہم ایک بین الاقوامی یونیورسٹی بنانے کے لئے تیار ہیں۔

Related Posts