پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

maryam nawaz

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر و پی ڈی ایم رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر اتفاق رائے ہے، حکومت اپنی حرکتوں کی وجہ سے 5 سال پورے نہیں کرے گی۔

لاہور میں کھوکھر برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو کون نہیں جانتا، جسٹس (ر) عظمت سعید نے ذاتی طور پر ملوث ہو کر جے آئی ٹی بنوائی، جے آئی ٹی کے بانیوں میں جسٹس (ر) عظمت سعید کا نام ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے ذاتی طور پر واٹس ایپ کالز کیں، نواز شریف کو بدنام کرنے کیلئے نیا اسکینڈل لانے کی کوشش کی گئی، یہ براڈشیٹ نہیں، فراڈشیٹ ہے، میری ہمدردیاں بیوروکریسی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوگی، بلاول بھٹو پی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجویز رکھیں، پی ٹی آئی ون مین شو پارٹی ہے، حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزما لیے، انہیں کچھ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں ہر جماعت کا اپنا منشور اور ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ کھوکھر برادران کے گھروں پر آدھی رات کو دھاوا بولا گیا، عمران خان کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے، کھوکھر برادران کے حق میں عدالت کا فیصلہ آگیا، سب سے بڑا قبضہ مافیا موجودہ حکومت ہے، حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں، ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان پر قبضہ کرنیوالے سب سے بڑے مافیا ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں 75 ارب کی مالی بے ضابطگی، حنا پرویز بٹ نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ ہم 4 سال سے ظلم برداشت کرتے آرہے ہیں، یہ ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں، نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے، آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

Related Posts