لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر قدم پیچھے ہٹانے کے بعد امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے امیدیں لگالی ہیں، مریم نوازآج شام کو سربراہ پی ڈی ایم سے ملاقات کریں گی۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گی،مریم نواز ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گی ۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے استعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کیا ہے جبکہ مریم نواز کسی بھی صورت نوازشریف کی وطن واپسی کے حق میں نہیں ہیں اس لئے آج سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گی۔