ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ سے تعزیت،مریم نوازڈسکہ جائیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ سے تعزیت،مریم نوازڈسکہ جائیں گی
ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ سے تعزیت،مریم نوازڈسکہ جائیں گی

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیلئے ڈسکہ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج ڈسکہ کا دورہ کریں گی جس کے دوران مرحوم رکنِ قومی اسمبلی سید افتخار حسین المعروف ظاہرے شاہ کی صاحبزادی نوشین افتخار کے گھر جائیں گی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گی۔ مریم نواز مقتول نوجوان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کریں گی۔ مریم نواز جاتی عمرہ سے آج دوپہر کے وقت ڈسکہ کیلئے روانہ ہوں گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔ 

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی حمایت کی۔

Related Posts