نگرخاص: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پیروکار ہیں اور ظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگر خاص میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نہ صرف ظلم کرنے والوں کا مقابلہ کیا بلکہ عوام کی خدمت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ظالموں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،امید ہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں عوام ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔
لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی بجلی کے بل دیں یا گھرکا چولہا جلائیں، جس کی حکومت جانیوالی ہو کیا عوام اس پراپنا ووٹ ضائع کریں گے؟۔
جس کے گھرکا خرچ کوئی اوراٹھاتا ہو اسے عوام کی کیا فکر، وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پرڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔