مولانا فضل الرحمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا، مولانا فضل الرحمن
لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد :جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کردیاگیاہے۔

ہفتہ کو پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں(ن) لیگ قائد نوازشریف،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کو قائد مان لیا، پہلا جلسہ 7اکتوبر کو کرنیکی تجویز

(ن )لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم سربراہ کے لیے تجویز کیاگیاتھا۔اجلاس کے آخر میں مولانا فضل الرحمن نے دعائی کروائی۔

Related Posts