محمود مولوی کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات، پاک امریکا تجارتی تعلقات پر گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما محمود مولوی نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک امریکا تجارتی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود مولوی نے امریکی قونصل جنرل نکول تھیریوٹ سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک امریکا تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے سویا  بین کے بیجوں کی امریکا سے درآمد پر پیش آنے والے حالیہ مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے محمود مولوی کی ملاقات

خیال رہے کہ اس سے قبل محمود مولوی نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے  ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زبیر گیلانی بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 245سے نو منتخب ایم این اے محمود مولوی کو کامیابی حاصل کرنے پرجبکہ عمران اسماعیل کو کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد دی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ این اے 245 کی مہم میں حصہ لینے والے تمام انصافین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کراچی کے عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے۔

Related Posts