لاہور: آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جگنو محسن نے حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش اسلوبی سے بلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں شامل ہورہی ہوں جہاں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا، ہمارے درمیان زیرک سیاست دان موجود ہیں جو مشکلات سےنکالیں گے۔
جگنو محسن کا مزید کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دیں، میرے حلقے کی عوام مجھے حکم دے رہی ہے، حلقے کی عوام نے کہا ہمارے کام کرنے ہیں، میرا عطا تارڑ کی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ رہا، وقت آگیا ہے کہ عوام کی حکمرانی کےلیے فیصلہ کروں۔