کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد گجر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز یو سی کی سطح پر قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو ویکسین کی سہولت ان کے دروازے پر دی جاسکے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے نام لکھے گئے خط میں بلال احمد گجر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی اس وقت کرونا کی لپیٹ میں ہے، کراچی میں کرونا کے کیسز کی شرح میں اضافے کے تحت ویکسینیشن سینٹر مزید قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









