کراچی: آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اس حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے بعد دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے امور پر کام کرسکیں گے۔
جامعہ کراچی کے پانچ رکنی وفد نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجینسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سیمینارز کے انعقاد، طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے پروگرامز، مضامین کی اشاعت سمیت مختلف سرگرمیوں پر مل کر کام کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








