محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے حوالے بڑی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے پری مون سون بارشوں کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ منگل اور بدھ کو بھی بارشوں امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر قراردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 جون کو کراچی میں گرد الود ہوائیں اور آندھی آنے کا امکان ہے، شہر کے چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے تاہم رواں ماہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جولائی کے شروع میں مون سون سسٹم بنے گا جس کے تحت اچھی بارش کا امکان ہے، رواں ماہ حسب معمول صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔