میر شکیل الرحمان کو 12مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

میر شکیل الرحمان کو 12مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
میر شکیل الرحمان کو 12مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کا  12 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔

میر شکیل الرحمن کیس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جہاں میر شکیل الرحمان کے خلاف  نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز مقدمے کی سماعت کیلئے پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے معزز عدالت کی خدمت میں  جنگ گروپ کے سربراہ  میر شکیل الرحمان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور بتایا کہ وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

احتساب عدالت کے جج  نے نیب پراسیکیوٹر کو حکم  دیا کہ میر شکیل الرحمان کو پیش کیا جائےتاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ طبی وجوہات کے باعث میر شکیل الرحمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرلی۔

معزز جج نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک میر شکیل الرحمان کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔ 

Related Posts