مودی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، اشتعال انگیزی کا مؤثر ردِ عمل دیں گے۔وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، اشتعال انگیزی کا مؤثر ردِ عمل دیں گے۔وزیر خارجہ
مودی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، اشتعال انگیزی کا مؤثر ردِ عمل دیں گے۔وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر ردِ عمل دے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر ہمسایہ ملک کوئی جارحیت کرتا ہے تو اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کرفیو 140ویں روز میں داخل

بھارت میں متنازعہ قانونِ شہریت اور پرتشدد احتجاج  پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسی دس بھارتی ریاستیں ہیں جہاں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتیں، اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ، خصوصاً مسلم قوم کے افراد  کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں نافذ لاک ڈاؤن کا آج 140واں روز ہے، بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ وادی سے ہٹانا چاہتا ہے جس کے لیے جعلی حملہ یا فلیگ آپریشن کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے، ہماری پر امن شہری آبادی پر فائرنگ کی جارہی ہے، نریندر مودی حکومت کے خوفناک کھیل سے خطے کا امن خطرے میں ہے، عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت میں متنازعہ قانونِ شہریت کے خلاف آج بھی شدید احتجاج جاری ہے،سڑکوں پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کی طرف سے طاقت کے بے جا استعمال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی۔

جے پور کی ریاست میں بھارت نے متشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور ذرائع آمدورفت پر پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے نتیجے میں ٹرین کی میٹرو سروس مکمل طور پر بند ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت مظاہروں  میں  ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

Related Posts