جے یو آئی کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کرانے پر مولانا شیرانی کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے کسی کی خواہش پر جے یو آئی پاکستان کا نام جے یوآئی(ف)کےنام سےرجسٹرکیا،مولاناشیرانی
الیکشن کمیشن نے کسی کی خواہش پر جے یو آئی پاکستان کا نام جے یوآئی(ف)کےنام سےرجسٹرکیا،مولاناشیرانی

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ہم جمعیت علمائے اسلام کے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی پاکستان کو کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے نام سے رجسٹر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری جماعت اسی نام سے رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن میں 2002 کی رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہے۔

محمد خان شیرانی نے بتایا کہ 2008اور 2013 کی رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام فضل الرحمٰن کے نام سے ہوئی تھی۔ 2018 میں رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان فضل الرحمٰن کےنام سے کی گئی، یہ ہوسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی پاکستان کو کسی کی ذاتی خواہش پر جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے نام سے رجسٹر کیا ہے۔ ان کے مطابق مولانا شجاع الملک نے الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے جس کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان ایک ہی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ہم اپنے رابطہ مرکز روابط مستحکم کرنے کے لیے کھولیں گے اور ہم تربیتی اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی سطح پر تربیت کے سیشن رکھے جائیں گے۔

مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مسقبل کچھ بھی نہیں ہے، پی ڈی ایم کو نقصان اپنے آپ سے پہنچے گا، ہم سے نہیں پہنچے گا،ابھی تک ہم مقام دعوت اور رابطے میں ہیں، جماعت کی شکل ابھی نہیں ہوئی۔

Related Posts