کراچی:حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 2 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض آ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اس وقت حالات بڑے تشویش ناک ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جب ہم لاک ڈاون کا کہتے تھے تو پی ٹی آئی حکومت منع کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کہہ سکتے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، عملا ایسا نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سندھ میں ہی نہیں پاکستان بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جو لیڈر ایس او پیز پر عمل کی بات کرتے ہیں وہ حقیقت سے بہت دور ہیں۔
دوسری جانب واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح24 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک دن میں 2 ہزار 99 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 8 ہزار 434 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، 2 ہزار 99 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔
حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 37 فیصد رہی، حیدرآباد میں 1ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، 144 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
کراچی حیدرآباد کے علاوہ سندھ کیدیگراضلاع میں کورونا مثبت کی شرح 4 اعشاریہ دس فیصد رہی، سندھ کے دیگر اضلاع میں 9 ہزار 462 ٹیسٹ میں 388 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
مجموعی طور پر 20 ہزار 429 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 672 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 44 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، خرم شیر زمان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








