اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔مولانا فضل الرحمان
اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اور اتحادی انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کا سوچ سکتے ہیں۔ گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنا معقول نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

فوج ہم سب کی، ہمیشہ غیرجانبداری کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمان

بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تباہ معیشت کو سنوارنا ہے۔ عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار کی مسند پر بٹھایا گیا تھا۔ ان کا سازش کا چورن زیادہ دیر نہیں بکے گا۔

ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم کے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آکر سیاست کرنی چاہئے۔ آرمی چیف کی تقرری کو جلسوں میں زیرِ بحث نہیں لانا چاہئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہ آج عمران خان نئے بیانیے کے ساتھ مارچ اور ہماری نقالی کر رہا ہے، نقالوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

آج سے 6روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے تین حصوں میں تقسیم کی بات اور یہی بات پاکستان کے حوالے سے کی، پاکستان کی تقسیم کی بات یا کوشش کرنے والوں کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔

Related Posts